نواز شریف والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان آنے کے لیے تیار، اسحاق ڈار، مریم، حسن اور حسین نے مخالفت کر دی، مشورہ جاری

اسلام آباد (پی این آئی) نواز شریف والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان آنے کے لیے تیار، اسحاق ڈار، مریم، حسن اور حسین نے مخالفت کر دی، مشورہ جاری، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف والدہ کی میت کے ساتھ وطن واپس آنے کیلیے تیارہوگئے ،اسحاق ڈار، حسن اورحسین نواز نے وطن واپسی کے فیصلے کی مخالفت

کردی،نوازشریف وطنی واپسی کافیصلہ مریم اوردیگر رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کریں گے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ بیگم شمیم اختر کے انتقال کے بعد نوازشریف کے وطن واپس آنے سے متعلق مشاورت شروع کردی گئی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف وطن واپس آنے کیلیے تیار ہیں لیکن اسحاق ڈار،حسن اور حسین نواز، نوازشریف کے وطن واپس نہ جانے پراصرارکررہے ہیں،نوازشریف وطنی واپسی کافیصلہ مریم اوردیگر رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close