مریم نواز کو دادی کے انتقال کی اطلاع پشاور کے جلسے کے اسٹیج پر دی گئی، جلسے کے شرکاء سے تقریر نہ کر سکنے کی معذرت کر لی

پشاور(پی این آئی)مریم نواز کو دادی کے انتقال کی اطلاع پشاور کے جلسے کے اسٹیج پر دی گئی، جلسے کے شرکاء سے تقریر نہ کر سکنے کی معذرت کر لی، سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ اور مریم نواز کی دادی بیگم شمیم اخترکا لندن میں انتقال ہو گیاہے جس کی خبر مریم نواز کو پشاور جلسے میں اسٹیج پردی گئی ، وہ

پشاور جلسے کے شرکاسے مختصر بات کرنے کے بعد لاہور کیلیے روانہ ہوگئیں ۔تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے روسٹرم پر آ کر پشاور کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” پشاور کے بھائیو ، بہنوں اور بزرگو اسلام علیکم، میں آپ سے آج بات کرنا چاہتی تھی لیکن ابھی مجھے اطلاع ملی ہے کہ لندن میں میری دادی کا انتقال ہو گیاہے ، نوازشریف کی والدہ کا انتقال ہو گیاہے ، میں معذرت کرنا چاہتی ہوں کہ آج آپ سے بات نہیں کر سکی۔مریم نواز نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ میری دادی کیلیے دعا کریں اورمیاں صاحب کی زندگی اور صحت کیلیے بھی دعا کریں اس موقع پروہ بہت افسردہ دکھائی دے رہی تھیں۔مریم نوازشریف یہ پیغام دینے کے بعد لاہورکیلیے روانہ ہو گئیں ۔ بعد ازاں جلسے میں مریم نواز کی دادی کی مغفرت کیلیے خصوصی دعابھی کروائی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close