فیاض الحسن چوہان ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں، کیا احکامات جاری کر دیئے؟

گجرات (این این آئی)وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بغیر اطلاع ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے جیل میں قائم ہسپتال، کچن اور سینٹرل کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔فیاض الحسن چوہان نے جیل حکام کو قیدی خواتین کے ساتھ رہائش

پذیر بچوں کو بہتر خوراک دینے کی تاکید بھی کی۔ فیاض الحسن چوہان نے قیدیوں کے لیے بنائے گئے کھانے کا معیار بھی چیک کیا۔اس موقع پر وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ دورے کا مقصد قیدیوں کو دی جانے والی بنیادی سہولتوں کا جائزہ لینا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close