نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کے انتقال کی خبر کس نے جاری کی ؟


اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر انتقال کر گئیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق بیگم شمیم اختر اس وقت لندن میں ہی نوازشریف کے ساتھ مقیم تھیں لیکن اب وہ انتقال کر گئی ہیں ۔ نوازشریف کی والدہ 15 فروری کو لندن گئی

تھیں اور ان کا علاج بھی کافی عرصہ سے وہیں چل رہا تھا ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کی جانب سے نواز شریف کی والد ہ کے انتقال کی خبر جاری کی گئی ۔ دوسری جانب پشاور میں موجود مریم نواز اور جیل میں قید شہبازشریف اور حمزہ شہبازکو بھی اطلاع کردی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close