ایڈز کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان کا کون سا شہر پہلے نمبر پر آ گیا؟ پریشانی پھیل گئی

لاہور(پی این آئی)ایڈز کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان کا کون سا شہر پہلے نمبر پر آ گیا؟ پریشانی پھیل گئی، ایڈز کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم چلانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب کا یہ ایوان حکومت

سے مطالبہ کرتا ہے کہ ایڈز کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے۔تمام سرکاری نجی تعلیمی اداروں میں ایڈز کے متعلق آگاہی لیکچر دیے جائیں۔لاہور ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں پہلے نمبر پر آگیا۔ محکمہ صحت گزشتہ مالی سال ایڈز کنٹرول پروگرام کے لیے جاری شدہ بجٹ 50 فیصد بھی استعمال نہ کر سکا۔یکم جنوری 2020 کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 956 ہے۔ جس میں لاہور 3 ہزار 380 مریضوں کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ گزشتہ مالی سال 2019-20 میں ایڈز کنٹرول پروگرام کے لیے 22 کروڑ 20 لاکھ کے فنڈز جاری ہوئے جبکہ صرف 9 کروڑ 71 لاکھ خرچ کیے جا سکے.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close