بے روزگاروں کے لیے بڑی خوشخبری، عثمان بزدار نے کتنے ہزار نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی؟ کس کس کو نوکری ملے گی؟ ہلچل مچ گئی

لاہور(پی این آئی)بے روزگاروں کے لیے بڑی خوشخبری، عثمان بزدار نے کتنے ہزار نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی؟ کس کس کو نوکری ملے گی؟ ہلچل مچ گئی، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس اور بلوچ لیویز میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے-وزیراعلی عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب پولیس میں مزید

10300کانسٹیبل بھرتی کئے جائیں گے جبکہ بلوچ لیویز میں 378بھرتیاں ہوں گی۔ تمام بھرتیاں 100فیصد میرٹ پر ہوں گی۔ وزیراعلی نے کہاکہ امن عامہ کی صورتحال میں بہتری کو یقینی بنانے کے لئے پولیس میں مزید بھرتیاں کی جا رہی ہیں اور امن وامان کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلوچ لیویز میں بھرتیوں سے راجن پور اورڈیڑہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں لاء اینڈ آرڈر میں بہتری آئے گی۔ماضی کی روایات کے برعکس پولیس کی ضروریات کا تعین کر کے وسائل مہیا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں –

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close