وزیراعظم عمران خان کا دورہ افغانستان، کفایت شعاری کی اعلی ترین مثال بن گیا، نواز شریف، زرداری کے مقابلے میں کتنے ڈالر خرچ ہوئے؟

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کا دورہ افغانستان، کفایت شعاری کی اعلی ترین مثال بن گیا، نواز شریف، زرداری کے مقابلے میں کتنے ڈالر خرچ ہوئے؟، وزیراعظم عمران خان نے دورہ کابل کے دوران کفایت شعاری کی نئی مثال قائم کر دی ہے، پورے دورے پر سرکاری خزانے سے صرف 11 ہزار ڈالر خرچ

کیے گئے۔وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کو اپنے وفد کے ہمراہ افغانستان کا ایک روزہ دورہ کیا اور پاک افغان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا۔ اس اہم ترین دورے پر سرکاری خزانے سے صرف 11 ہزار ڈالر خرچ کیے گئے۔پاکستانی حکمرانوں کے ماضی میں کیے گئے افغانستان کے دوروں کا جائزہ لیا جائے تو 2009ء میں آصف علی زرداری کے دورہ افغانستان پر 44 ہزار ڈالر اخراجات آئے۔سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے 2012ء میں افغانستان کا دورہ کیا تو اس پر 51 ہزار ڈالر خرچ کیے گئے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے 2015ء میں کابل کا دورہ کیا اور ان کے دورے پر سرکاری خزانے سے 58 ہزار ڈالر خرچ ہوئے۔ ماضی کی نسبت وزیراعظم عمران خان کے دورہ افغانستان پر سب سے کم اخراجات کیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close