گلگت بلتستان میں آج پھر ووٹ ڈالے جائیں گے، کس کی جیت کا امکان؟ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی؟

گلگت(پی این آئی)گلگت بلتستان میں آج پھر ووٹ ڈالے جائیں گے، کس کی جیت کا امکان؟ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی؟، گلگت بلتستان کے انتخابات کے سلسلے میں حلقہ جی بی اے 21 غذر 3 کے پولنگ اسٹیشن گندائے میں کل پولنگ ہو گی۔ریٹرننگ آفیسرعارف حسین کے مطابق مذکورہ حلقے کے پولنگ اسٹیشن میں

پولنگ آج صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گندائے پولنگ اسٹیشن میں 908 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، جن میں سے 505 مرد اور 403 خواتین اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ریٹرننگ آفیسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ 15 نومبر کو گندائے پولنگ اسٹیشن کے پولنگ بکس شر پسند عناصر اٹھا کر لے گئے تھے۔پولنگ بکس شر پسند عناصر کے اٹھا کر لے جانے کی وجہ سے الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے گندائے پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close