اگلے انتخابات میں بھی تحریک انصاف کی فتح کا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ 2013میں پی ٹی آئی نے پشاور کی4اور2018میں پانچ سیٹ جیتی،اگلے الیکشن میں بھی یہی ہونا ہے، پشاور عمران خان کا شہر ہے۔وفاقی وزیراسد عمر نے کہاکہ ن لیگی حکومت نے آزاد کشمیر میں 2 ہفتوں کےلئے مکمل لاک ڈاؤن اعلان کر

دیا،سندھ حکومت نے کراچی کے 4 اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن کر دیا۔دونوں جماعتوں کا پشاور جلسے کےلئے اصرار،دوغلے پن کی اس سے واضح مثال نہیں مل سکتی،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جلسہ کر کے عوام کی صحت اور روزگار خطرے میں ڈالنے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں کرے گی،اپوزیشن والے شاید پشاور کے عوام سے بدلہ لینا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close