کراچی کے ضلع کورنگی، وسطی، غربی اور جنوبی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، کب سے کب تک رہے گا؟ جانیئے

کراچی (پی این آئی)کورونا وائرس کے پیش نظر کراچی کے ضلع کورنگی، وسطی ، غربی اور جنوبی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کورنگی کا کہنا ہے کہ کورنگی کی 3 یوسیز کے 7 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا، لاک ڈاؤن کا نفاذ 5

دسمبر تک ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن آج شام 7 بجے سے شروع ہوگا، متاثرہ علاقوں میں کریانہ اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے، متاثرہ علاقوں میں گھر کا ایک فرد قومی شناختی کارڈ کے ذریعے باہر جاسکے گا۔دوسری جانب ضلع وسطی میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے، ڈی ایچ او کی نشاندہی پر مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا.نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ضلع وسطی میں دو ہفتے کے لیے لگایا گیا ہے، لاک ڈاؤن 20 نومبر سے 4 دسمبر تک نافذ رہے گا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی کے 26 علاقے مائیکرو و اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت بند ہوں گے، عزیز آباد، علی آباد، کریم آباد، یاسین آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا، دستگیر، ناظم آباد، اصغر شاہ اسٹیڈیم، شادمان ٹاؤن میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔اسی طرح نارتھ کراچی، مسلم ٹاؤن، فردوس کالونی میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا، نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی کے 26 علاقوں میں مخصوص گھروں کو سیل کیا جائے گا۔ادھر ضلع غربی کے دو علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا، لاک ڈاؤن کا نفاذ 5 دسمبر تک ہوگا، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ رات 12 سے شام 7 بجے تک ہوگا۔ضلع جنوبی میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ضلع جنوبی کے چار علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کا نفاذ آج سے اس وقت تک رہے گا جب تک کورونا کیسز میں کمی نہ آجائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close