کورونا وائرس بے قابو ہو گیا، وہ علاقے جہاں مائیکرو اور اسمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا

کراچی(پی این آئی)کراچی میں بڑھتے کورونا وائرس کیسز کو کنٹرول کرنےکیلئےضلع غربی اوروسطی کےمختلف علاقوں میں مائیکرو اور سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے اور حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے

بعد شہر قائد کے تمام اضلاع میں سمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،4 اضلاع میں سمارٹ اور 2 اضلاع میں مائیکرولاک ڈاؤن ہوگا،حکومت کی جانب سے کراچی کے 4 اضلاع میں مائیکرو لاک ڈاوُن اور 2 اضالع میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔شہر قائد کے علاقوں سرجانی ٹاؤن،محمدحسین گوٹھ اور گلشن معمار میں مائیکرو لاک ڈاؤن لگایا گیا۔ ضلع وسطی کے 26 علاقوں میں عزیزآباد، علی آباد، کریم آباد، یاسین آباد سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔دستگیر کالونی، ناظم آباد، اصغر شاہ سٹیڈیم، شادمان ٹاؤن کے علاقے بھی سیل ہوں گے۔نارتھ کراچی، مسلم ٹاؤن، فردوس کالونی بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی زد میں آئیں گے،نوٹیفیکیشن کے مطابق مائیکرواور سمارٹ لاک ڈاؤن 4 دسمبر تک نافذ رہے گا۔

close