ایس اوپیز پر عملدرآمد کی تیاریاں، شادی ہالز اور بینکویٹس کی چھتیں اتارنے کاکام شروع کر دیا گیا

کراچی(این این آئی) شہر قائد میں ایس اوپیز کہ تحت شادی ہالز اور بینکویٹس کی چھتیں اتارنے کاکام شروع کردیا گیا ہے، انتظامیہ نے 25 فیصد ایریا کھلا رکھنے کی شرط عائد کی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں شادی ہالز اور بینکوئٹس میں ایس اوپیز پر عملدرآمد کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ، شادی ہال اوربینکویٹس کی

چھتیں اوروائرنگ اتارنا شروع کردی ہیں۔انتظامیہ نے 25 فیصد ایریا کھلا رکھنے کی شرط عائد کی ہے جبکہ شادی ہالز، بینکوئٹس میں ایئرکنڈیشنزبند رکھے جائیں گے، ایس اوپیز کے مطابق ڈھالنے کے باعث متعدد بینکوئٹس بند ہیں۔انتظامیہ اورشادی ہالزمالکان میں اتفاق کیا گیا ہے کہ انسانی صحت پرسمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔کراچی بینکوئٹ اینڈ ہالز ایسوسی ایشن کے صدر شارق میمن کے مطابق کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلائوکے باعث کراچی میں آر سی سی چھتوں والے شادی ہالز کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔تاہم کراچی انتظامیہ کی جانب سے بینکوئٹ اور شادی ہالز کو وینٹی لیشن کا منظم انتظام کرنا ہو گا۔انہوں نے بتایاکہ بینکوئٹ وینٹی لیشن کے لیے 25 فیصد کنوپی شیڈ اتار لیں گے۔وینٹی لیشن کو بہتر بنانے کے لیے ایگزسٹ فین بھی لگائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close