شادی کی تقریبات پر پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری، کب تک پابندیاں رہیں گی؟

لاہور(پی این آئی)شادی کی تقریبات پر پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری، کب تک پابندیاں رہیں گی؟حکومت پنجاب کی جانب سے شادی ہالوں کے اندرتقریبات پرپابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شادی بیاہ اور دیگرتقریبات کی اجازت

صرف کھلی جگہ پرہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 300 افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی جب کہ کھلی جگہ پرتقریبات میں بھی ایس او پیز پرعمل درآمد کرنا لازم ہوگا اورتقریبات کے علاوہ عوامی مقامات پر بھی چہرہ ڈھانپنا لازم ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالوں کے اندر تقریبات پر پابندی کا اطلاق 20 نومبر سے 31 جنوری تک لاگو رہے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے کورونا کی دوسری لہرکے دوران زیادہ کیسز سامنے آنے پر6 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close