کورونا وائرس کی دوسری لہر قابو سے باہر ہو گئی، مزید چاراضلاع میں لاک ڈائون نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

کراچی (پی این آئی) شہر قائد کے تمام اضلاع میں سمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ یہ فیصلہ شہر میں بڑھتے ہوئے کورونا کے کیسز کے باعث کیا گیا ہے۔کشمنر کراچی افتخار شالوانی نے شہر کے تمام اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت

کی ہے کہ وہ محکمہ صحت کے حکام سے مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کریں۔کمشنر کراچی کے مطابق شہر قائد کے 4 اضلاع میں سمارٹ جبکہ 2 میں مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔کراچی کے جنوبی، شرقی، وسطی اور غربی اضلاع میں سمارٹ اور کورنگی اور ملیر میں مائیکرو لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close