پی ڈی ایم کے جلسے میں دہشت گرد حملے کا خدشہ،تھریٹ الرٹ جاری

اسلام آباد (پی این آئی) پی ڈی ایم کے جلسے میں دہشت گرد حملے کا خدشہ،تھریٹ الرٹ جاری ۔ پی ڈی ایم کے پشاور جلسے میں دہشت گرد حملے کا خدشہ، نیکٹا نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی (نیکٹا) نے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے پشاور جلسے میں

دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے 22 نومبر کو پشاور میں دہشت گردی کا خدشہ ہے۔نیکٹا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بڑے اجتماع پر دہشت گرد حملے کی سازش کی جا رہی ہے اور پی ڈی ایم کا پشاور جلسہ دہشتگردوں کا ممکنہ ہدف ہوسکتا ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے میں حملہ ہونے کے خدشے کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو مطلع کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close