مسلم لیگ (ن) کے مزید کتنےممبر کا پنجاب حکومت سے رابطہ؟ بہت جلد وزیراعلیٰ سے ملاقات متوقع

لاہور (پی این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مزید کتنےممبر کا پنجاب حکومت سے رابطہ؟ بہت جلد وزیراعلیٰ سے ملاقات متوقع۔مسلم لیگ (ن) کے مزید 8ممبر صوبائی اسمبلی کا پنجاب حکومت سے رابطہ بہت جلد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات متوقع۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیانیے کی

وجہ سے مسلم لیگ (ن) ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے جس کا فائدہ حکمران جماعت اٹھا رہی ہے جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ طاہر بشیر چیمہ جوڑ توڑ میں مصروف ہیں جنہوں نے اب ن لیگ سے ناراض سنٹرل پنجاب کے اہم 3اضلاع سے 8ایم پی ایز سے ملاقا ت کی ہیں ناراض ایم پی ایز نواز شریف کے حالیہ سخت بیانیے کےمخالف ہیں اور انہوں نے بہت جلد وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کاوعدہ کیا ہے ملاقات کے بعد وہ اپنا بیانیہ پیش کریں گے واضح رہے کہ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سے سے 12لیگی ایم پی ایز نے ملاقات کی تھیں اب ناراض ارکان کی تعداد 20ہو جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close