کراچی میں دو ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

کراچی (پی این آئی)کراچی میں دو ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ،خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔کراچی میں دو ماہ کے لئے کچرا پھینکنے پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت کچرے پھینکنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔کمشنر کراچی نے غیر متعلقہ جگہ پر کچرا پھینکنے

پر پابندی عائد کردی، اُن کا کہنا ہے کہ جو بھی شہری غیر متعلقہ جگہ پر کچرا پھینکے گا اس کے خلاف کارروائی کریں۔کمشنر کراچی کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ کچرا پھینکنے والوں کو دفعہ 144 کی شق 188 کے تحت گرفتار کیا جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ غیر متعلقہ جگہوں پر کچرا پھینکنے سے شہر کا ماحول خراب ہورہا ہے، جبکہ سیوریج کا نظام اور ٹریفک جام بھی کچرا پھینکنے کا سبب ہورہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close