عمران خان کا دورہ افغانستان سابق سربراہان مملکت سے انتہائی کم پیسوں میں مکمل

اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان کا دورہ افغانستان سابق سربراہان مملکت سے انتہائی کم پیسوں میں مکمل،وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ افغانستان پر سابق سربراہان مملکت کے مقابلے میں انتہائی کم پیسے خرچ کیے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 11 ہزار امریکی ڈالر میں اپنا دورہ مکمل

کیا جب کہ ان سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف نے 2015ء میں دورہ افغانستان پر 58 ہزار ڈالر خرچ کیے ، پیپلزپارٹی کے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے 2012ء میں اپنے دورے پر 51 ہزار ڈالر کی رقم خرچ کی تو سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے 2009ء میں کیے گئے دورہ افغانستان پر 44 ہزار ڈالر خرچ کیے گئے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کابل کا میرا دورہ افغانستان میں امن کے حوالے سے پاکستان کے عزمِ صمیم کے اظہار کی جانب ایک اور قدم ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی تنازعات کے عسکری حل کا قائل نہیں رہا چنانچہ ہمیشہ سے میرا ایمان رہا ہے کہ افغانستان میں امن سیاسی گفت و شنید ہی سے حاصل ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ اہل افغانستان کے بعد اس امن میں سب سے بڑا حصہ ہمارا ہےکیونکہ اس سے باہمی روابط و تجارت کے دروازے کھلیں گے اور خوشحالی دونوں ممالک افغانستان اور پاکستان کا رخ کرے گی۔ عمران خان نے کہا کہ امن و تجارت کے ثمرات بطور خاص ہمارے قبائلی عوام تک پہنچیں گے جنہوں نے افغان جنگ کی تباہ کاریوں کا بارِگراں اٹھایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close