مریم نواز انتھک محنت سے نون لیگ کو گوالمنڈی کی جماعت بنا رہی ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد (پی این آئی)مریم نواز انتھک محنت سے نون لیگ کو گوالمنڈی کی جماعت بنا رہی ہیں، شبلی فراز، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ زرداری صاحب نے پاکستان پیپلز پارٹی کو وفاقی جماعت سے سندھ اور لاڑکانہ تک محدود کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے

گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے یہ بات کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز انتھک محنت سے نون لیگ کو گوالمنڈی کی جماعت بنا رہی ہیں، نون لیگ کی اکثریت خود مریم نواز کے بیانیے سے بے زار ہے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون میں جمہوریت نہ ہونے کی وجہ سے کوئی سر اٹھا کر بات نہیں کر سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close