عدالتی فیصلہ بھی آچکا، اپوزیشن اب ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو، اگر قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تو اس کے ذمہ داران اپوزیشن رہنما ہوں گے، شبلی فراز

اسلام آباد(پی این آئی)عدالتی فیصلہ بھی آچکا، اپوزیشن اب ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو، اگر قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تو اس کے ذمہ داران اپوزیشن رہنما ہوں گے، شبلی فراز، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فرازنےکہا ہے کہ عوام کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔خدانخواستہ

اگر قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تو اس کے ذمہ داران اپوزیشن رہنما اور جلسوں کے منتظمین ہوں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کورونا وباء ایک عالمی حقیقت ہے یہ کسی ذہن کی اختراع نہیں،عدالتی فیصلہ بھی آچکا،اپوزیشن اب ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو۔عوام کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،خدانخواستہ اگر قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تو اس کے ذمہ داران اپوزیشن رہنما اور جلسوں کے منتظمین ہوں گے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے 2 ہزار 738 کورونا کیسز سامنے آ گئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہوگئی جبکہ 1 دن میں مزید 36 افراد جان کی بازی ہا گئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 561 ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close