الحمد اللّہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیالیکن عامر لیاقت حسین کی کرونا سےحالت کیسی ہے ؟ سیدہ طوبی عامر کا اہم پیغام جاری


کراچی (این این آئی)گزشتہ دنوں عالمی وباء کورونا وائرس کی دوسری لہر کا شکار ہونے والی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔اس حوالے سے سیدہ طوبیٰ عامر نےاپنے اور عامر لیاقت حسین کے چاہنے والوں کو ایک اہم اطلاع دیتے ہوئے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔سیدہ طوبیٰ عامر نے ٹوئٹر پر اپنے شوہر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے خون ٹیسٹ کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’الحمداللّہ میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج منفی آگئے ہیں۔اہلیہ عامر لیاقت حسین نے شوہر کی صحت سے متعلق کہا کہ ’عامر لیاقت حسین کے خون ٹیسٹ کی رپورٹ کافی بہتر آئی ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اْن کی طبیعت میں بہتری آرہی ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ ’عامر لیاقت حسین ابھی بھی آئی سی یو میں ہی داخل ہیں لیکن وہ تیزی سے تندرستی کی طرف جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close