انڈور تقریبات پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(پی این آئی)انڈور تقریبات پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری، کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اموات کی وجہ سے حکومتِ پنجاب نے شادی ہالز کے اندر تقریبات پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق شادی، بیاہ اور دیگر تقریبات

کی اجازت صرف کھلی جگہ پر ہو گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 300 افراد کی شرکت کی اجازت ہو گی، کھلی جگہ پر تقریبات میں بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہو گا۔حکومتِ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تقریبات کے علاوہ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنا بھی لازم ہو گا، پابندی کا اطلاق آج 20 نومبر سے 31 جنوری تک لاگو رہے گا۔واضح رہے کہ پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 12 ہزار 893 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 534 ہو گئیں۔دوسری جانب پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 561 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک بھر میں 33 ہزار 562 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 517 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 27 ہزار 542 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close