اسلام آباد (پی این آئی)کورونا کی دوسری لہر، 24 گھنٹوں ے دوران ڈھائی ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار، اور 36 افراد جان سے گئے، پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید36 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 ہزار738 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرہ
افراد کی مجموعی تعداد 3لاکھ68ہزار665 ہوگئی جبکہ7 ہزار 561 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران868 مریض صحت یاب ہوئے اور اب تک مجموعی طور پر3لاکھ27 ہزار542 شفا یاب ہوچکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد25 ہزار 719، خیبرپختونخوا43 ہزار359، سندھ ایک لاکھ 59 ہزار752، پنجاب ایک لاکھ12ہزار893، بلوچستان16ہزار642، آزاد کشمیر5 ہزار806 اور گلگت بلتستان میں4ہزار494 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئی ہیں جہاں2ہزار780 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ پنجاب2ہزار811، خیبرپختونخوا1ہزار319، اسلام آباد266، گلگت بلتستان93، بلوچستان158 اور آزادکشمیر میں134 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں