آج سے کراچی سرکلر ریلوے کا باقائدہ آغاز ہو گیا، کرایہ کتنا ہو گا؟ جانئے

کراچی (پی این آئی)آج سے کراچی سرکلر ریلوے کا باقائدہ آغاز ہوگیا، کرایہ کتنا ہو گا ؟ جانئے، کراچی سرکلر ریلوے کا باقائدہ آغاز ہوگیا، ٹرین سٹی اسٹیشن سےصبح 7 بجے پپری کے لیے روانہ ہوگئی اور پپری اسٹیشن سے بھی صبح 7 بجے ٹرین سٹی اسٹیشن کے لیے روانہ ہوئی۔اسٹیشن ماسٹر کے مطابق آج سرکلر ٹرین

میں سفر کرنے والوں سے کرایہ نہیں لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلر ٹرین شام پانچ بجے بھی سٹی اسٹیشن سے پپری کے لیے روانہ ہوگی جبکہ پپری اسٹیشن سے دوسری سرکلر ٹرین شام 4 بج کر 30 منٹ پرسٹی اسٹیشن کے لیے نکلےگی۔کراچی سرکلر ٹرین کے فی الحال 13اسٹیشنز ہیں، ہر اسٹیشن پر ٹرین ایک ایک منٹ رُکے گی۔واضح رہے کہ 20 سال بعد کراچی سرکلر ٹرین جزوی بحال کر دی گئی ہے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گزشتہ روز کراچی سرکلر ریلوے کا افتتاح کیا تھا۔آج سے چلنے والی کراچی سرکلر ٹرین ابتدائی طور پر پپری سے سٹی اسٹیشن تک چلے گی، اس کی روزانہ 4 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔کراچی سرکلر ٹرین کا کرایہ پہلے 50 روپے مقرر کیا گیا تھا جو وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے کم کر کے 30 روپے کر دیا ہے جبکہ اس کا مہینے بھر کا پاس 750 روپے میں بنایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close