کورونا کی دوسری لہر، محکمہ تعلیم نے سالانہ امتحانات ملتوی کردئیے

کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے کورونا کی دوسری لہر کے باعث صوبے بھرمیں نومبر کے اواخر میں ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کردئیے، اب صوبے میں پہلی سے مڈل تک کیسالانہ امتحانات 10مارچ سے منعقد ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سیکریٹری تعلیم شیرخان بازئی نے بتایا کہ

صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤکے خدشے کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے نومبر کے اواخر میں ہونے والے پہلی سے مڈل تک کیسالانہ امتحانات 10مارچ سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،سالانہ امتحانات کے فورا بعد نئے تعلیمی سال کا اغاز کردیا جائے گا۔سیکریٹری تعلیم شیرخان بازئی نے بتایا کہ روان سال کے مڈل کے سٹینڈرڈ امتحانات جو دسمبر میں ہوتے تھے انہیں بھی مارچ تک ملتوی کردیا ہے ،اس سال یہ امتحان متعلقہ سکول خود لیں گے جبکہ سکولوں کے رزلٹ پر مڈل سٹینڈرڈ کے امتحانات کے سرٹیفکیٹ بلوچستان اسیسمنٹ اینڈ ایگزامینیشن کمیشن جاری کریگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close