پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر، صورتحال تشویشنا ک ہوگئی، ملک میں لاک ڈائون نافذ ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر، صورتحال تشویشنا ک ہو گئی،ملک میں لاک ڈائون نافذ ہونے کا خدشہ۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 18 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 ہزار 547 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی

مجموعی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 927 ہوگئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 248 تک پہنچ چکی ہے. پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 26 ہزار 674 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 25 ہزار 278 ہو چکی ہیں جبکہ مزید 2 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 265 تک پہنچ گئی اسلام آباد میں کورونا کے 4 ہزار 99 مریض زیر علاج ہیں.آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 ہزار 690 تک پہنچ گئی جبکہ ایک ہزار 348 مریض زیر علاج ہیں آزاد کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید ایک ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 132 ہوگئی خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 43 ہزار 52 ہے اور اب تک ایک ہزار 318 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں. سندھ میں ایک لاکھ 58 ہزار 559 کورونا کیسز ہو چکے ہیں جبکہ سندھ میں مزید 4 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 764 تک پہنچ چکی ہے سندھ میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 11 ہزار 739 ہوگئی ہے پنجاب میں ایک لاکھ 12 ہزار 284 کورونا کیسز ہیں اور مزید 10 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 519 تک پہنچ گئی ہے.نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان میں 16 ہزار 582 افراد متاثر اور اموات کی مجموعی تعداد 157 تک پہنچ چکی ہے گلگت بلتستان میں کورونا کے 4 ہزار 482 کیسز اور 93 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں‘این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے پاکستان میں80 فیصد کورونا کیسز11 بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے ہیں. صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا سوشل میڈیا پرملک میں دوسرے لاک ڈاؤن سے متعلق افواہیں گردش کررہی ہیں تاہم حکومت کی جانب سے ابھی تک اس پر کوئی وضاحت نہیں آئی.دوسری جانب عالمی وبا کے سبب دنیا میں 5 کروڑ 65 لاکھ 58 ہزار 222 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 54 ہزار 616 تک پہنچ چکی ہیں اب تک کورونا کے 3 کروڑ 93 لاکھ 49 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 58 لاکھ 53 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں. کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 56 ہزار 254 اموات اور ایک

کروڑ 18 لاکھ 73 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں.بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 618 اور 89 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار 497 اور 59 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں. فرانس میں 20 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 46 ہزار جان کی بازی ہار چکے ہیں روس میں 19 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 34 ہزار 387 تک پہنچ چکی ہے اسپین میں 15 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 46 ہزار 698 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ارجنٹائن میں بھی 13 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 36 ہزار 347 ہلاک ہوئے ہیں.دنیا میں آخری ایک کروڑ کیسز صرف 21 دن میں رجسٹرڈ ہوئے پہلے کیس سے ایک کروڑ کیس تک 223 دن لگے تھے پہلے کیس سے اڑھائی کروڑ کیس تک کورونا نے 284 دن کا وقت لیا آخری اڑھائی کروڑ کیسز صرف 71 دن میں رجسٹرڈ ہوئے کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رجسٹر ہواتھا21 مئی کو کیسز کی تعداد50 لاکھ ہوگئی27 جون کو کیسز نے ایک کروڑ کا ہندسہ عبور کیا. 9اگست کو دنیا بھر میں کورونا کیسز دو کروڑ ہوگئے 16 ستمبر کو کورونا نے تین کروڑ کا سنگ میل عبور کیا17 اکتوبر کو کیسز کی تعداد چار کروڑ سے بڑھ گئی 7 نومبر کو کیسز نے 5 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا تھا.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں