عمران خان کی حکومت میں کرپشن نہیں، سابق چئیرمین ایف بی آر کا دعویٰ آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں کرپشن نہیں ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بہت اچھے اقدامات اٹھائے ہیں، ان کے اثرات مستقبل میں سامنے آئیں گے۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل

الرحمان کے بیان پر انہوں نے کہا کہ ان کا بیان گزشتہ حکومتوں کے حوالے سے تھا، اور مولانا فضل الرحمان ان حکومتوں کا حصہ تھے۔حکومت میں واپسی کے سوال پر شبر زیدی نے کہاکہ حکومت میں دوبارہ شامل نہیں ہو رہا جہاں حکومت کو ضرورت ہوگی مشورے دیتا رہوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close