قبضہ مافیا شہزاد اکبر اور بزدار سائیں ہی اینٹی کرپشن کی انتقامی کاروائیوں کے سرغنہ ہیں،عظمیٰ بخاری

لاہور(پی این آئی)قبضہ مافیا شہزاد اکبر اور بزدار سائیں ہی اینٹی کرپشن کی انتقامی کاروائیوں کے سرغنہ ہیں،عظمیٰ بخاری،۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر اور عثمان بزدار پہلے اپنے گناہوں کا حساب دیں پھر اینٹی کرپشن کی کارکردگی بیاں کریں۔عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب

سردار عثمان بزدار اور شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس پر ردِعمل میں کہا کہ قبضہ مافیا شہزاد اکبر اور بزدار سائیں ہی اینٹی کرپشن کی انتقامی کاروائیوں کے سرغنہ ہیں جو آج کی پریس کانفرنس سے ثابت ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کے اپنے بھائی وفاقی وزیر میاں محمد سومرو کی زمین پر قبضہ کرنے میں ملوث ہیں۔لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ گوہر نفیس کو قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کا خیال نہیں آیا، یہ وزیراعظم عمران خان کے دباؤ میں آکر لیگی رہنماؤں کے خلاف جھوٹے کیسز بنارہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سابق لیگی ایم این اے عبدالغفار ڈوگر کیس میں گوہر نفیس کو تاریخی ذلت کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close