کراچی(پی این آئی)60 سال سےکم عمر بغیر علامات کے کورونا ٹیسٹ پر پابندی،نوٹیفکیشن جاری،سندھ کی سرکاری لیبارٹریوں میں 60 سال سےکم عمر بغیر علامات کے کورونا ٹیسٹ پر پابندی لگادی گئی۔سندھ کی سرکاری لیبارٹریوں میں کورونا کٹس کی شدید کمی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں سیمپل جمع ہوگئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کی سرکاری لیبارٹریوں میں ملک سے باہر جانے والوں کے کورونا ٹیسٹ کرانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے اور اب اب سرکاری لیبارٹریوں میں صرف علامات والے مریضوں کا کورونا ٹیسٹ ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے مریضوں کا بھی کورونا ٹیسٹ ہوسکے گا جنہیں دیگر بیماریاں ہیں، تعلیمی اداروں کے اسٹاف اور طلبہ کے ٹیسٹ علامات پرہی ہو سکیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں