دوران ڈرائیونگ موبائل پرگیم کھیلنے والا بس ڈرائیور گرفتار

اسلام آباد(پی این آئی)دوران ڈرائیونگ موبائل پرگیم کھیلنے والا بس ڈرائیور گرفتار،دوران ڈرائیونگ موبائل پرگیم کھیلنے والا بس ڈرائیور قانون کی گرفت میں آگیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر بس ڈرائیور کی وڈیووائرل ہوئی تھی، ڈرائیورنےانتہائی غیرذمہ داری کاثبوت دیتےہوئےقیمتی جانوں

کوداؤپرلگایا۔ترجمان کے مطابق آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کلیم امام نےوائرل وڈیوکانوٹس لیا تھا جس کے بعد جدید ٹیکنالوجی استعمال کرکےمطلوبہ بس کو ٹریس کرلیاگیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ڈرائیوربابر خان کا لائسنس منسوخ کردیا گیا ہے اور بس کا روٹ پرمٹ منسوخ کرنے کیلئے متعلقہ ادارے کو لکھ دیا گیا ہے، ڈرائیور کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جارہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close