کورونا وائرس کی دوسری لہر، سکولوں کو بند کرنے کے بعد بچوں پر ایک اور پابندی عائد کرنے کی تجویز دیدی گئی

لاہور(پی این آئی) کابینہ کمیٹی برائے انسداد کرونا میں سکولوں کو بند کرنے پر تفصیلی غوروخوض کیا گیا،سکول بند کرنے کیساتھ بچوں کے گھرسے غیر ضروری نکلنے پر بھی پابندی عائد کرنے کی تجویز دیدی گئی ۔صوبائی وزیر قانون کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اجلاس ایوان وزیر اعلی میں

ہوا جس میں سکولوں کی بندش پر بحث ہوئی ۔اجلاس میں صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس نے سکولوں میں چھٹیوں کیساتھ بچوں پر غیر ضروری باہر نکلنے پر پابندی لگانے کا نکتہ ابھی ٹھایا ۔مراد راس نے کہا کہ سکول بند کرنے ہیں تو پھر حکومت بچوں کے شاپنگ مالز اور پارکس جانے پر بھی پابندی لگائے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرمراد راس نے اجلاس میں کہا ہے کہ ایک طرف سکول بند ہوتے ہیںتو دوسری طرف بچے سیرو تفریح پر نکل جاتے ہیں۔ ڈاکٹر مراد راس نے یہ بھی کہا کہ سکول بند کرنے کا کیا فائدہ جب بچوں نے پارکس میں اور شاپنگ مالزمیں ہی جانا ہے۔ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجا بشارت نے ڈاکٹر مراد راس کی اس تجویز کو سراہا اور آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں پیش کرنے کا کہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں