تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت مل گئی ، کتنے اراکین اسمبلی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی؟

کراچی(پی این آئی) گلگت بلتستان انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے دو تہائی اکثریت حاصل کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے ایک اور آزاد امیدوار نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی ایل اے 5 نگر سے کامیاب ہونے والے

آزاد امیدوا جاوید منوا نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔جاوید منوا کی شمولیت کے بعد گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ تعداد مکمل ہوگئی ہے۔ اس سے قبل گلگت بلتستان الیکشن میں کامیاب ہونے والے 4 مزید آزاد امیدواروں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا جس کے ساتھ ہی پی ٹی آئی کو اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔نو منتخب آزاد امیدوار وزیر سلیم ، راجہ ناصر علی ، عبدالحمید اور مشتاق حسین نے پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت اختیار کی تھی، جس کے ساتھ ہی بلتستان ڈویژن سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے آزاد امیدواروں کی تعداد 4 ہوگئی تھی ، اب جاوید منوا کی شمولیت کے بعد وفاق کی حکمران جماعت کو گلگت بلتستان میں واضح اکثریت حاصل ہوگئی ہے ۔یاد رہے کہ گلگت بلتستان نتائج کے حوالے سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی والے گلگت بلتستان الیکشن میں کامیاب ہونے والے ہر امیدوار کے پاس جا کر کہہ رہے ہیں تم وزیراعلیٰ ہو بس شمولیت کرلو ، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی حکومت بنانےمیں لگے ہوئے ہیں لیکن یہ لوگ اب تک یہ فیصلہ نہیں کرسکے کہ گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کا الیکشن ونگ ہے ، الیکشن کمشنر نے عوام کو بیچ دیا آپ اپنا عہدہ نہیں سنبھال سکے ، یہ ہر امیدوار کے پاس جا کر کہہ رہے ہیں تم وزیراعلیٰ ہو بس ایک بار شمولیت کرلو ، کیا آپ 2ماہ کے لیے عہدے پر بیٹھنا چاہتے ہیں کیوں کہ یہ حکومت تو صرف جنوری تک ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close