لاہور(پی این آئی) نواز شریف کی طبیعت مزید خراب، دل کے مریض ہونے کے ساتھ ساتھ اب کونسے مرض میں مبتلا ہوگئے؟سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے گرد ے میں پتھری تشخیص ہوئی ہے، ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ میڈیکل معائنے سے پتہ چلا ہے کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف کے
گردے نارمل کام نہیں کررہے ہیں،میاں نواز شریف کو مزید علاج کے لئے ہسپتال داخل کرایا جا سکتا ہے، ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کا کئی بار گردوں کا اسکین اور معائنہ ہوا ہے۔جس سے گردے میں پتھری کی تشخیص ہوئی ہے، انہوں نے بتایا کہ سابق وزیراعظم کا علاج انڈورلوجسٹس کی خصوصی ٹیم کر رہیہے۔میاں نواز شریف کے نجی ڈاکٹر کے مطابق اگر ضرورت محسوس ہوئی تو میاں نواز شریف کو ہسپتال بھی داخل کرایا جا سکتا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم دل کے مریض ہونے کے ساتھ ساتھ اب گردے کے مرض میں بھی مبتلا ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کو لندن سے واپس لانے کے لئے اعلیٰ پیمانے پر رابطہ کر رکھا ہے لیکن نواز شریف نئی بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ نواز شریف کی تازہ ترین بیماری گردے کی تکلیف قرار دیا جا رہا ہے اور اب لندن میں گردے کا علاج جاری ہے۔ نواز شریف اس سے پہلے دل کے عارضہ اور پلیٹلیٹس کی کمی کے امراض میں مبتلا ہیں اور میڈیکل بنیادوں پر عدالت سے ضمانت لے رکھی ہے، اب نواز شریف کی بیماری گردے کی سامنے آئی ہے جس کا علاج ہسپتال میں جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں