گلگت (پی این آئی)میڈیا میں الزام لگانے والے الیکشن کمیشن سے رجوع کریں، ایسے الزامات علاقے اور عوام کے مفاد میں نہیں ہیں، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کہتے ہیں کہ کچھ جماعتیں الیکشن کو داغدار کرنا چاہتی ہیں، میڈیا میں الزام لگانے والے الیکشن کمیشن سے
رجوع کریں۔گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا کہ ایسے الزامات علاقے اور عوام کے مفاد میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے اپیل ہے کہ بے بنیاد الزامات لگانے سے گریز کریں، الیکشن صاف شفاف اور غیر جانبدار ہوئے ہیں۔راجہ شہباز خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر اگست کی ہے، یہ تصویر اگست 2019ءمیں چھپی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ الزامات لگانے کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، بلاول بھٹو زردری بڑی پارٹی کے بڑے سربراہ ہیں، انہیں چھوٹی باتیں زیب نہیں دیتی، پیپلز پارٹی کا امیدوار جیتا تو دھاندلی نہیں ہوئی۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ اگر کسی کو تحفظات ہیں تو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرے، میں نے صاف شفاف الیکشن کیلئے کام کیا، شاباشی دینے کے بجائے الزام لگا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلاول ایک ماہ سے دھاندلی دھاندلی کر رہے تھے، دھاندلی کیا چیز ہے، پر ہے، دم ہے، کیا ہے دکھائیں؟ امریکا میں ٹرمپ بھی دھاندلی دھاندلی کر رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں