لاہور(پی این آئی)فنڈنگ کیس، جماعت الدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید کو 10سال 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی، لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے فنڈنگ کیس میں جماعت الدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعیدکو 10سال 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔عدالت کی جانب سے حافظ سعید کی جائیداد
ضبط کرنے کا حکم بھی دیا گیا جبکہ حافظ سعید کو 1 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔عدالت نے ظفر اقبال اور یحییٰ عزیز کو بھی 10 سال 6ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی، عبدالرحمٰن مکی کو بھی 6ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں