اسلام آباد (پی این آئی)سیاستدانوں کی بے عزتی کرنے کے لیے الزامات کی فہرست لگائی گئی ہے، کیا وزیراعظم ہونا قانون کی خلاف ورزی ہے؟ شاہد خا قان عباسی، رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کیمرا لگائیں تاکہ عوام دیکھ سکیں کہ عدالتوں میں کیا ہورہا ہے اور نیب کیا کر رہی ہے۔سابق وزیر اعظم
اور رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے 26 صفحے کی چارج شیٹ دی گئی ہے، جس کے 26 نکات ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ریفرنس میں10اور 9 صفحے ہیں جبکہ چارج شیٹ 26 صفحے کی ہے، سیاستدانوں کی بے عزتی کرنے کے لیے الزامات کی فہرست لگائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا عوام کے ووٹ سے منتخب ہونا قانون کی خلاف ورزی ہے، کیا وزیر اعظم ہونا قانون کی خلاف ورزی ہے؟شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیمرے لگائیں اور عوام کو دکھائیں کہ کون سی چارج شیٹ لگائی ہے، ڈھائی سال میں پارلیمان میں عوام کی کوئی بات نہیں ہوئی، غیر نمائندہ، متنازع حکومت سے کوئی بات نہیں کریں گے۔اُن کا مزید کہنا ہے کہ بات کا وقت تھا، پارلیمان تھا، موقع تھا، جمہوری عمل بڑھانے پارلیمان میں آئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں