کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، راولپنڈی کے مختلف علاقے سیل، تفصیلات جانئے

راولپنڈی(پی این آئی)کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، راولپنڈی کے مختلف علاقے سیل، تفصیلات جانئے، راولپنڈی میں کورونا وائرس سےمتاثرہ مریضوں میں غیرمعمولی اضافے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی کے 5ہاٹ اسپاٹس کو کل سے 10دنوں کیلئے سیل کرنے کا اعلان کردیا۔ہاٹ اسپاٹس میں سیکٹر سی فیز 1 ڈی

ایچ اے، گلشن آباد ،اسٹریٹ 10حالی روڈ ، بلاک بی 4 علامہ اقبال اسٹریٹ مسلم ٹاؤن، نجی ہاوسنگ اسکیم کے فیز 3 کے علاقے بھی ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہیں۔ضلعی انتطامیہ کے مطابق 19 سے 28 نومبر تک ان علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون ہوگا، اسمارٹ لاک ڈاون والے علاقوں میں مارکیٹس، شاپنگ مالز بند رہیں گے، ریسٹورنٹس، سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے، پبلک ٹرا نسپورٹ کے ذر یعے آمدورفت بھی مکمل بند ر ہےگی۔ضلعی انتطامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ہر قسم کےاجتماعات پرپابندی ہوگی،جنرل وکریانہ اسٹور، آٹا،چکی،پھل ،سبزی کی دکانیں کھلی رہیں گی،پیٹرول پمپس اورتندور صبح 9سے شام 7بجے تک کھلے ر ہیں گے، طبی سہو لیات کے مراکز، اسپتال، کلینکس، لیبارٹریز،میڈیکل اسٹورکھلےرہیں گے۔دودھ کی دکا نیں،بیکری،چکن وگو شت کی دکانیں صبح7تاشام7 بجےکھلی رہیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں