اسلام آباد (پی این آئی)حکومت نے جلسوں پر پابندی لگا کر غلط فیصلہ کیا ہے، اگر حکومت نے ہمیں روکا تو۔۔۔۔ ن لیگی لیڈر نے خبردار کر دیا، پاکستان مسلم (ن) کےسینئر رہنما رانا ثناء ﷲ کا کہنا ہے کہ حکومت نے جلسوں پر پابندی لگا کر غلط فیصلہ کیا ہے، ایس او پیز پر عمل ہونا چاہیے۔پروگراممیں گفتگو کرتے ہوئے رانا
ثناء ﷲ کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ہمیں روکا تو پوری طاقت کے ساتھ مزاحمت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس حوالے سے سہولت فراہم کرنی چاہیے، مفت ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کرنے چاہئیں، اربوں روپے کے فنڈز کہاں استعمال کیے گئے ہیں؟واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز بڑھنے کے باعث حکومت نے جلسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا پھیل رہا ہے، کسی بھی اجتماع میں 300 سے زائد لوگ جمع نہ ہوں۔ ہم نے شیڈول جلسہ ملتوی کر دیا دیگر جماعتیں بھی جلسے نہ کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں