اسلام آباد(پی این آئی)سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ 1990کے بعد بننے والی حکومتیں کرپشن کی سہولت کار بنیں، عمران خان واحد وزیراعظم ہیں جنہوں نے اس سٹیس کو توڑا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں شبرزیدی نے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ مولانافضل الرحمان کے دھرنے دوران بھی ریفارمز پر کام کرتا
رہا،جس سیکٹر کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش کی وہ میرے خلاف ہو گیا،وزیراعظم عمران خان نے میرا100فیصد ساتھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریفارمز کے دوران مجھے دھمکیاں بھی ملیں۔پی او ایس نفاذ کرنے گئے تو پشاور سے مجھے دھمکی دی گئی ۔ شبر زیدی نے کہا کہ ایک خاتون ایم این اے نے مجھ پرالزام عائد کیا کہ میں ٹیکس پیئر نہیں ہوں۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان میں ایسا نظام رائج رہا ہے جو کرپشن کو سہولت فراہم کرتا ہے۔ 1990کے بعد بننے والی تمام حکومتیں کرپشن کی سہولت کار بنی ہیں۔انہوںنے کہا کہ نوازشریف کے بنائے گئے قوانین منی لانڈرنگ کےمددگار بنے ہیں، عمران خان واحد وزیراعظم ہیں جنہوں نے سٹیٹس کو توڑا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ایسے اہم اقدامات کیے ہیں جن کے اثرات مستقبل میں دیکھیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں