اگر صورتحال خراب ہوئی تو اسکول بند بھی کیے جا سکتے ہیں، صوبائی وزیر تعلیم نے عندیہ دیدیا

کراچی (پی این آئی) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ اسکول بند نہ کرنا ہماری ضد نہیں۔اگر صورتحال خراب ہوئی تو اسکول بند بھی کیے جا سکتے ہیں۔نجی ٹی وی چینل ست گفف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کی روک تھام سے متعلق پورے ملک میں اقدامات کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں کو فوری

طور پر بند کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا لیکن اسکول بند نہ کرنا ہماری ضد نہیں ہے۔اگر صورتحال خراب ہوئی تو اسمول بند کر سکتے ہیں۔گذشتہ روز وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا تھا کہ سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں رواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔ ابہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے شیڈول میں موسم سرما کی تعطیلات شامل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی معمول سے زیادہ تعطیلات ہوچکی ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ موسم سرما کی چھٹیوں کافی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔وزیر تعلیم سندھ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نومبر کے آخر میں این سی او سی کے اجلاس میں اس پر مزید بحث ہوگی۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔: کورونا وائرس کی دوسری لہر نے شہریوں کو مزید پریشان کر دیا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 37 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ملک بھر میں 2208 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 208 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 11 ہزار 626، سندھ میں ایک لاکھ 57 ہزار 432، خیبر پختونخوا میں 42 ہزار 815، بلوچستان میں 16 ہزار 529، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 467، اسلام آباد میں 24 ہزار 871 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 640 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close