کورونا کی دوسری لہر کے وار، پاکستان میں اموات کی تعداد میں خوفناک اضافے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ اس بار کورونا سے زیادہ پاکستانی مر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر کے وار پاکستان پر شدت کے ساتھ جاری ہیں۔اس بار کورونا نے کئی اہم شخصیات کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔جب کہ اموات میں بھی

اضافہ ہو رہا ہے۔اگر حالات اسی طرح رہے تو حکومت کی جانب سے جلد سخت فیصلوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔اسی حوالے سے وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی خبر دار کیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور پچھلی دفعہ کی نسبت اس مرتبہ ذیادہ پاکستانی مر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن پی ڈی ایم نے پابندی کے باجود جلسے جاری رکھینے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ انتہائی غیر ذمہ داری ہے۔ مجھے امید ہے کہ سیاست دان عقل کے ناخن لیں گے اور سیاست سےزیادہ لوگوں کی جانوں کی فکر کریں گے۔۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر نے شہریوں کو مزید پریشان کر دیا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 37 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ملک بھر میں 2208 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 380 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 208 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 11 ہزار 626، سندھ میں ایک لاکھ 57 ہزار 432، خیبر پختونخوا میں 42 ہزار 815، بلوچستان میں 16 ہزار 529، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 467، اسلام آباد میں 24 ہزار 871 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 640 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 50 لاکھ 18 ہزار 483 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 544 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 25 ہزار 788 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 551 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close