ممبران اسمبلی عمران خان سے ناراض ہو گئے، وزیراعظم کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسلام آباد (پی این آئی) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے کئی ممبران اسمبلی کے وزیراعظم عمران خان سے ناراض ہونے کا انکشاف ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اب خطرے میں ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ

سینیٹ الیکشن میں ووٹنگ کے معاملے پر تحریک انصاف کے بہت سے ممبران اسمبلی عمران خان سے ناراض ہیں کیوں کہ چیئرمین تحریک انصاف کو اپنی جماعت کے ممبران اسمبلی پر اعتماد نہیں ہے۔نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جنہیں آپ الیکشن لڑنے کے لیے اپنی جماعت کا ٹکٹ دیتے ہیں ان پر آپ کو اعتماد ہونا چاہیئے لیکن تحریک انصاف میں ایسا نہیں ہے ، اس لیے ان کو اپنے ممبران کی وجہ سے خطرہ ہے جس کا اندازہ ان کی جماعت کی پارلیمانی میٹنگز اور دیگر ملاقاتوں سے لگایا جاسکتا ہے۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات کیلئے اپوزیشن کو دعوت دے دی، انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں خفیہ ووٹنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، شوہینڈ کی ترمیم لارہے ہیں، پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ بھی لا رہے ہیں، چاہتاہوں جو الیکشن ہارے وہ بھی ہار تسلیم کرلے۔ انہوں نے انتخابی اصلاحات پر قوم کو اعتماد میں لیتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ میں الیکشن کی بات کرنا چاہتا ہوں ، 2013ء کا الیکشن جب ختم ہوا تو سب جماعتوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی، ن لیگ جیتی تھی اس نے بھی کہا کہ سندھ میں دھاندلی ہوئی، پیپلزپارٹی نے آراوز کا الیکشن قرار دیا، ہم نے کہا کہ الیکشن میں چار حلقے کھول دو، 2013ء میں 133لوگوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلیاں ہوئی ہیں، ہم نے چار حلقے کھولنے کا اس لیے کہا تھا کہ اگر چار حلقوں کا آڈٹ ہوجائے گا تو سب کے سامنے آجائے گا کہ دھاندلی ہوئی ہے یا نہیں، اور آئندہ الیکشن میں ساری خامیاں دور کی جاسکتی ہیں لیکن ہم پارلیمنٹ، الیکشن کمیشن کے پاس گئے ، ہم سپریم کورٹ بھی گئے لیکن ایک سال میں جب حکومت نے چار حلقے نہیں کھولے تو ہم 126دن احتجاجی دھرنا دیا، ہمارا دھرنا انتخابی اصلاحات کیلئے تھا، چیف جسٹس ناصرالملک نے پٹیشن سنی، ہم نے ساری دھاندلی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی، جوڈیشل کمیشن نے بھی انتخابی اصلاحات کیلئے تجاویز دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close