پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، وزیراعظم عمران خان نے خبردار کر دیا

فیصل آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اس صورتحال میں احتیاط لازمی ہے ورنہ پاکستان میں

کورونا کی دوسری لہر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دوستوں نے مدد کی اور پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ، آج ملک میں تمام ٹیکسٹائل ملزاورپاورلومزبحال ہوچکی ہیں ، ہماری ایکسپورٹ بڑھنا شروع ہوگئی ہیں ، جائز طریقے سے نفع کمائیں ، چینی مافیاکی طرح ناجائز منافع نہ کمائیں ، جوجائز منافع کمائے اسے ٹیکس بھی دینا چاہیے ، حکومت کاروبارمیں آسانیاں پیداکرنےکیلئےکام کررہی ہے، چاہتےہیں زیادہ سے زیادہ روزگارکےمواقع پیداکریں تاکہ غربت کم ہو ، تعمیراتی شعبہ ہویاصنعتی ہر معاملے میں تعاون فراہم کریں گے ، درخواست ہے کہ اپنی مالی حالت کی بہتری کے ساتھ مزدور کا بھی خیال رکھا جائے۔وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت میں آئے تو 20 ارب ڈالرخسارے کا سامنا تھا ، سابقہ حکومتوں کی طرف سے روپے کی مصنوعی قدر کو برقرار رکھا گیا ، کرنسی کی قدر گرنے سے مہنگائی آتی ہے جب کہ مہنگائی کی وجہ سے ہماری حکومت کو بھی برا بھلا کہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے تجربات سے سیکھ کر ملک میں نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم لارہے ہیں جو بلدیتی نظام لے کر آرہے ہیں وہ پاکستان کا بہترین بلدیاتی نظام ہوگا ، ملکی مسائل کی کمی میں بلدیاتی ادارے اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لیے حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کو سہولیات فراہم کرے ، ملک بھر میں جو بھی اصلاحاتی کام اور منصوبے ہوں گے آپ کو اعتماد میں لیا جائے گا ، فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام سے بھی متفق ہوں ، ہائی کورٹ ہر ڈویژن کی سطح پر ہونی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close