وزیراعظم کاہفتہ شانِ رحمت اللعالمین کی مناسبت سے منعقدہ کیلی گرافی نمائش کا دورہ، اب تک تین ہزار ختم القرآن تقریباً ڈھائی کروڑ مرتبہ درود شریف کا ورد مکمل کیا گیا

فیصل آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد آمد پر ہفتہ شانِ رحمت اللعالمین کی مناسبت سے منعقدہ کیلی گرافی نمائش کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے نمائش میں رکھی گئیں اسلامی خطاطی کے نمونوں میں گہری دلچسپی لی اور موقع پر موجود خطاط کے فن کو سراہا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ہفتہ شانِ رحمت

اللعالمین کے حوالے سے فیصل آباد میں مختلف مذہبی سرگرمیاں منعقد کی گئیں ہیں. انہیں بتایا گیا کہ اب تک تین ہزار ختم القرآن جبکہ تقریباً ڈھائی کروڑ مرتبہ درود شریف کا ورد مکمل کر دیا گیا ہے۔بعد ازاں وزیراعظم نے فیصل آباد کینال روڈ پر واقع کشمیر انڈر پاس اور ماڈل پولیس اسٹیشن سول لائنز کا افتتاح بھی کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close