پاکستان کا وہ علاقہ جہاں کورونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیلنے لگا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنے مریض سامنےآگئے ؟

کوئٹہ (پی این آئی)بلوچستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی کا رجحان ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گیارہ طالب علموں سمیت کورونا کے 53نئے مریض سامنے آگئے جبکہ کورونا میں مبتلاایک اور مریض انتقال کرگیا۔محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق بدھ کو صوبے میں 841 افراد کے

کورونا ٹیسٹ کئے گئے ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے 5اضلاع سے53نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار582ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 25 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدصوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15ہزار942ہوگئی، صوبے میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد483 ہے جبکہ 356افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے باعث ایک اورمریض انتقال کرگیا جسکے بعدجاں بحق ہونے والوں مجموعی تعداد157 ہے محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں مزید 11طالب علموں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدصوبے میں کورونا میں مبتلا طالب علموں کی تعداد877ہوگئی ہے،محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 841ٹیسٹ کئے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں