حکومت نے 6 شہروں کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کردیا

لاہور (پی این آئی ) حکومت نے پنجاب کے 6 شہروں کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے چھ شہروں کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے ، جن شہروں میں لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے ان میں لاہور، ملتان، راولپنڈی، بہاولپور،

بھکر اور شامل ہیں ۔ محکمہ سیکنڈری اینڈ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور دفاتر بند رہیں گے، جبکہ اشیائے ضروریہ اور میڈیکل سٹور کھلے رہیں گے ۔ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہوگی ۔ فارمیسی، کلیکشن پوائنٹ، ہسپتال اور کلینک 24 گھنٹے کھلے رہیں گے ۔ علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہوگی، ضرورت کے پیش نظر صرف ایک فرد باہر نکل سکے گا۔اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں دودھ، چکن اور گو بجے تک کھلی رہیں گی، سے شام شت کی دکانیں صبح لاہور میں پنجاب یونیورسٹی، ہاسٹل ڈی ایچ اے فیز ، ویلنشیا ٹاؤن، 4 سیکٹر اے اے، بی بی، سی سی ، ایف ایف، فیز 3 سیکٹر ایکس ایکس، فیز ون سیکٹر این، گلبرگ ، مسلم ٹاؤن، اقبال ٹاؤن اور بحریہ ٹاؤن کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ۔ملتان میں جلیل آباد، ریلوے روڈ، گلگشت کالونی اور گارڈن ٹاؤن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ۔ بکھر میں گلشن مدینہ اور محلہ خورشید شاہ کے علاقوں کو بند کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close