لاہور (پی این آئی ) ن لیگ کے سینیئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین اپنی حکومت سے تنگ ہیں اور اگر حالات تھوڑے نارمل ہوں تو کئی اراکین اپنی ہی حکومت کے خلاف ووٹ دیں گے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ میں کوئی فرضی بات نہیں کررہا، پی ٹی آئی کے اپنے
لوگ حکومت کیخلاف ہیں۔حالات تھوڑے نارمل ہوئے تو تحریک عدم اعتماد لائی گئی تو پی ٹی آئی کی اکثریت اپنی حکومت کیخلاف ووٹ دے گی ۔سردار عثمان بزدار کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف نے حکم دیا تو پنجاب میں ان کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے، کیونکہ متعدد پی ٹی آئی اراکین عثمان بزدار سے نالاں ہیں ۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہم نواز شریف کے سپاہی ہیں جو وہ کہیں گے وہی کریں گے، اگر پارٹی نے مشورہ مانگا تو ضرور مشورہ دوں گا، لیکن فیصلہ میاں نواز شریف ہی کریں گے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں