عثمان بزدارکا فیصل آبادکا دورہ، ٹریفک پولیس کے سربراہ کی شامت آ گئی ،سی ٹی او فیصل آباد کو عہدے سے ہٹادیا گیا

لاہور( این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے فیصل آباد میں ٹریفک کی خراب صورتحال اور عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسرفیصل آباد کو عہدے سے ہٹانے کاحکم دیا-وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر سی ٹی او فیصل آباد کا تبادلہ کر دیا گیا اور انہیں سنٹرل پولیس آفس

رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے -محکمہ پولیس نے سی ٹی اوفیصل آباد کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close