اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے پی ڈی ایم رہنمائوں کو بنارسی ٹھگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے اکٹھ میں کئی دراڑیں پڑ چکی ہیں ، بیانات متضاد ہیں ، ذہنی توازن کھو چکے ہیں ، مولانا فضل الرحمن اسلام کے ٹھیکیدار بن کر سیاست کررہے ہیں ،
،مولانا فضل الرحمن کو شبر زیدی سے متعلق جھوٹ زیب نہیں دیتا، مسلم لیگ (ن )اور اپوزیشن کی تکلیف روز بروز بڑھتی جائے گی ،ناکامی آپ کا مقدر تھی ، ہے اور رہے گی،کورونا وباء سنجیدہ مسئلہ ہے ، مولانا فضل الرحمان نے اپنا سیاسی ناٹک ضرور اسٹیج کریں مگر غریب لوگوں کا خیال کریں،کرونا سے بچائو صرف احتیاط سے ممکن ہے، اپوزیشن جلسہ نہ کرے،وزیراعظم پر چینی مافیا کو نقصان پہنچانے کا الزام انتہائی گھٹیا اور مضحکہ خیز ہے ،تعلیمی اداروں کے حوالے سے اگلے ایک دو روز میں فیصلہ ہوجائے گا ۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ پی ڈی ایم والوں کو بنارسی ٹھگ کہتا ہوں ،گزشتہ روز پی ڈی ایم نے ایک دوسرا ایڈیشن شروع کیا ہے،انہوں نے اپنے دور حکومت میں آئین کی عملدرآمد ی کے لیے کبھی کوشش نہیں کی،پی ڈی ایم کے اکٹھ میں کئی دراڑیں پڑ چکی ہیں،ان کے متصاد بیانات ہیں ، یہ ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان اسلام کے ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں ،وہ اسلام کے نام پر سیاست کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے شبر زیدی کے حوالے سے جھوٹا بیان دیا ،شبر زیدی نے خود مولانا فضل الرحمان کے بیان کی تردید کی ،بنتا تو یہ تھا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے بیان پر معذرت کرتے۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کو گلگت بلتستان میں ایک نشست نہیں ملی ۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس کوئی پروگرام نہیں۔ انہوںنے کہاکہ کرونا کی وبا ایک سنجیدہ مسئلہ ہے یہ کوئی سیاسی مسئلہ نہیں،کرونا کی دوسری لہر میں زیادہ اموات ہورہی ہیں۔۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے اپنا سیاسی ناٹک ضرور اسٹیج کریں لیکن غریب لوگوں کا خیال کریں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے تمام جلسے منسوخ کردیے ہیں ،ہماری اکیلی جماعت کے جلسے انتہائی کامیاب ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کرونا سے بچائو صرف احتیاط سے ممکن ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں