اسلام آباد (این این آئی)سابق ن لیگی ایم اپی اے وپارلیمانی سیکرٹری چوہدری سرفراز افضل عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ،اینٹی کریشن کے تحقیقاتی افسر زاہد ظہور نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی ،پام سٹی ہاؤسنگ
سوسائٹی میں پلاٹوں کی غیرقانونی فروخت پر گرفتار کیا گیا ۔ عدالت میں بیان دیا کہ ملزم چوہدری سرفراز افضل کو عارضہ قلب کے باعث کارڈیالوجی منتقل کرنا پڑا ،چوہدری سرفراز افضل کو ریمانڈ کے لئے پیش نہیں کیا جاسکا ،عدالت نے ملزم چوہدری سرفراز کو جمعرات کو عدالت پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن زاہد ظہور کے مطابق ڈاکٹر نے اجازت دی تو انھیں جمعرات کو عدالت میں پیش کردیا جائے گا ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں